الیکشن آف پاکستان کا قومی اسمبلی این اے 69 اورصوبائی پی کے 50ہری پورمیں ضمنی انتخاب کے لیے 21 اور 22جنوری کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان ، قوائد کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو چھ ماہ قید یا ایک ہزار روپے جرمانہ یاپھر دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء )الیکشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی این اے 69 اورصوبائی پی کے 50ہری پورمیں ضمنی انتخاب کے لیے 21 اور 22جنوری کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ان قوائد کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو چھ ماہ قید یا ایک ہزار روپے جرمانہ یاپھر دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری ایک بیان میں یہ کہا گیا ہے عوامی ایکٹ 1976کے مطابق الیکشن کمیشن نے متنبہ کیا ہے قومی اسمبلی 69اور صوبہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حلقہ پی کے 50میں ضمنی انتخابات کی الیکشن مہم 21اور 22جنوری کی درمیانی شب کو ختم ہوجائے گی قوائد کی خلاف ورزی کی کرنے والوں کو چھ مہینے قید اور ایک ہزار روپیہ جرمانہ یاپھر دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں اگر کسی بھی امید وار کو شکایت ہو تو فوری طور پر الیکشن کمیشن کو اطلاع دیں