حکومت ملک میں اسلامی بنکاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ،مریم نواز،وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں اسلامی بنکاری کے طریقہ کارکے تحت لوگوں کوقرضے دینے کاایک متبادل طریقہ کارفراہم کیاجائیگا،چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون سکیم

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون سکیم مریم نوازنے کہاہے کہ حکومت ملک میں اسلامی بنکاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعظم یوتھ لون سکیم (پی ایم وائے ایل ایس)کی اسلامائزیشن کے حوالے سے پیشرفت بارے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مریم نوازنے کہاکہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں اسلامی بینکاری کے طریقہ کارکے تحت لوگوں کوقرضے دینے کاایک متبادل طریقہ کارفراہم کیاجائیگا،جسے ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ اورترقی میں سنگ میل کی حیثیت حاصل ہوگی ،مریم نوازنے بینک حکام کوہدایت کی کہ وہ تیزی سے کام کریں تاکہ نوجوانوں کواسلامی بینکاری کے نظام کے تحت قرضے دیئے جاسکیں اوریہ ہمارے نوجوانوں کی پہلی پسندبن جائے اس موقع پرمیزان بینک کے ای وی پی احمدعلی نے کہاکہ اسلامی بینکاری کی صنعت مسلسل متاثرکن ترقی دکھارہی ہے ،نیشنل بینک آف پاکستان کے حکام پرمکمل اعتمادتھاکہ وہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کیلئے اسلامی فنانسنگ فراہم کرنے کی ذمہ داری کو بروقت مکمل کریں گے ۔

اجلاس میں اسلامی بینکاری کی ترقی بارے کمیٹی کے چیئرمین سعیداحمداوراین بی پی کے حکام بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :