تبلیغی مرکز میں ہونیوالے بم دھماکے کی تفتیشی رپورٹ جاری، عینی شاہدین کی مدد سے مشکوک نوجوان کا خاکہ تیار کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)پشاور کے تبلیغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے مشکوک نوجوان کا خاکہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شام کے وقت ایک مشکوک نوجوان بسترے کے ساتھ مرکز میں داخل ہوا تھا۔ اس نوجوان کی عمر 25 سے 28 سال کے درمیان تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور اور نوشہرہ کے تبلیغی مراکز میں نصب بموں کی ساخت اور وزن بھی ایک جیسا تھا۔ پشاور کے تبلیغی مرکز میں دو بم بالائی منزل کے ہال میں جبکہ ایک بم نیچے کمرے کے پاس نصب تھا۔ یہ دونوں بم تکینکی خرابی کی وجہ سے نہیں پھٹ سکے۔