سینٹ کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے تیاری کرکے نہ آنے اور ضمنی سوالوں کے جواب نہ دینے پر اپوزیشن کا احتجاجاً واک آؤٹ، وزراء اسی طرح سے بغیر تیاری کے آتے رہے تو پھر ایوان میں شرکت کرنے کے پابند نہیں رہیں گے اور سینٹ باہر چلائیں گے،اعتراز

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء) سینٹ کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے تیاری کرکے نہ آنے اور ضمنی سوالوں کے جواب نہ دینے پراپوزیشن نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا ۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر وزراء اسی طرح سے بغیر تیاری کے آتے رہے تو پھر ایوان میں شرکت کرنے کے پابند نہیں رہیں گے اور سینٹ باہر چلائیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ وزراء کے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہیں وزراء کے پاس سوال کے حوالے سے سارا ریکارڈ ہونا چاہیے مگر سوال کا جواب دینے کی بجائے لیکچر دے دیا جاتا ہے ۔ وزیراعظم ایوان میں ایک مرتبہ بھی نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزراء اس طرح بغیر تیاری کے آتے رہے تو ہم اجلاس میں شرکت کیلئے مجبور نہیں رہیں گے اور ایک بار پھر سارا سینٹ باہر چلائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ایوان سے بھاگ گئے ہیں حکومت کی جانب سے ایوان کو سنجیدہ نہ لینے کی سب سے بڑی دلیل کہ وزراء ضمنی سوال کا جواب نہیں دے پاتے ، وزراء کی عدم سنجیدگی رویے کیخلاف ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید اپوزیشن کو منا کر واپس لائے ۔

متعلقہ عنوان :