چیئرمین سینٹ نے گزشتہ سیشن میں سینیٹر رضا ربانی کی طرف سے آرڈیننسوں کے ایوان میں پیش نہ ہونے کے حوالے سے تحریک استحقاق مسترد کردی، حکومت کو چاہیے کہ آرڈینسوں کو بروقت ایوان میں پیش کرے ۔ رولنگ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے، ایوان میں رولنگ

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے گزشتہ سیشن میں سینیٹر رضا ربانی کی طرف سے آرڈیننسوں کے ایوان میں پیش نہ ہونے کے حوالے سے تحریک استحقاق مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ آرڈینسوں کو بروقت ایوان میں پیش کرے ۔ اور چیئر کی اس رولنگ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے ایوان کو گزشتہ اجلاس میں اپنی محفوظ رولنگ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے 98ویں سیشن کے دوران سینیٹررضا ربانی نے حکومت کی جانب سے آرڈینسوں کو بروقت ایوان میں پیش نہ کئے جانے پر جو تحریک استحقاق پیش کی تھی وہ قواعد کے برعکس ہے تاہم حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جونہی ایوان بالا کا اجلاس شروع ہو آرڈیننس ایوان کے سامنے پیش کئے جائیں اور حکومت کو چاہیے کہ چیئر کی اس رولنگ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :