طارق ملک کو بیٹیوں کی دھمکی دے کر استعفیٰ لیا گیا ہائی کورٹ نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،اعتزاز احسن ،طارق ملک کو دھمکی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،پرویز رشید

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء) قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ طارق ملک کو بیٹیوں کی دھمکی دے کر استعفیٰ لیا گیا ہائی کورٹ نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ طارق ملک کی بیٹیوں کو دھمکی دے کر استعفیٰ لیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ سعد رفیق نے ایک مقدمے میں فون کرکے مجھ پر اثر انداز کرنے کی کوشش کی جس میں وکیل تھا انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے طارق ملک کے حق میں فیصلہ دیا ہے مگر دھمکی کے ذریعے اس سے استعفیٰ لیا گیا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ طارق ملک کو دھمکی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جو کالم چھپا ہے اس کا جواب چھپ گیا ہے ۔