اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان طاہر محمود کو ان کے عہدے پر بحال کردیا ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکرٹری فنانس اور آڈیٹر جنرل سے چودہ روز میں جواب طلب

جمعہ 17 جنوری 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان طاہر محمود کو ان کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکرٹری فنانس اور آڈیٹر جنرل سے چودہ روز میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان طاہر محمود کو حکومت نے نو جوری کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کام سے روکنے کی ہدایت کی تھی حکومتی فیصلے کیخلاف اکاؤنٹنٹ جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے نو جنوری کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان طاہر محمود کو ان کے عہدے پر بحال کردیا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سکرٹری فنانس اور آڈیٹر جنرل سے چودہ روز میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :