پھالیہ،خون سفید ہوگیا، حصہ مانگنے پر بڑے بھائی کو اینٹوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 17 جنوری 2014 07:13

پھالیہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء) خون سفید ہوگیا دو حقیقی بھائیوں نے سفاکی انتہاکردی جائیداد میں اپناحصہ مانگنے پر بڑے بھائی کو اینٹوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی گاؤں کالوپنڈی میں نے6کنال زمین کے تنازعہ قمر عباس اور شمریز عباس نے ملکر 6سالہ بچی کے باپ اپنے بڑے بھائی28سالہ جاوید اقبال کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرکے قتل کردیا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تھانہ رنمل شریف پولیس نے بیوہ اعجاز فاطمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کر دیا ہے