بھار تی وزیر ششی تھرور کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ان کی اہلیہ نے ہیک کرلیا ، پاکستانی خاتون سے معاشقے کا انکشاف

جمعہ 17 جنوری 2014 07:34

نئی دہلی(آ ن لائن)بھارتی حکومت کے ٹاپ ٹوئٹنگ وزیر کی برافروختہ اہلیہ نے جمعرات کو اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک خاتون پاکستانی صحافی کے ساتھ مبینہ معاشقہ کو بے نقاب کرنے کیلئے پیغامات بھیجنے کی غرض سے اپنے شوہر کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا۔یہ سکینڈل بدھ کی رات کو تین مرتبہ شادی شدہ انسانی وسائل کے وزیر شتی تھرورکے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ظاہر ہونے والے پیغامات کی دلچسپ سیریز کے بعد متعدد اخبارات کے صفحہ اول پر نمایاں طور پر شائع کیا گیا۔

یہ بظاہر ستاون سالہ تھروڑ اور پینتالیس سالہ مہرتارڈ کے درمیان نجی پیغامات کے تبادلے کو ظاہر کرتے ہیں۔دبئی میں مقیم ایک سابق صنعتکار سنندا تھروڑ جس کے ساتھ وزیر موصوف نے2010ء میں شادی رچائی،اعتراف کیا کہ اس نے پیغامات بھیجے ہیں اس کے علاوہ اس نے کرپشن کا ایک ایسا سکنڈل بھی سامنے لایا ہے جس کی وجہ سے اس کے شوہر کا کیرےئر تقریباً تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس نے انڈین ایکسپریس جریدے کو بتایا کہ اس عورت نے اس کا تعاقب کیا،مرد بہرحال احمق ہوتے ہیں،آپ سب جانتے ہیں کہ وہ ایک پاکستانی ایجنٹ ہے،دنیا میں محبت کہاں ہے۔وفاداری کہاں ہے،میں بیحد پریشان حال ہوں،Tharoor@shashitharoorنے جمعرات کو دیر گئے اپنے بیس لاکھ فالورز کو ایک پیغام پوسٹ کیا،جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے اکاؤنٹ کو ہیک کرلیاگیا ہے جبکہ Tharoor@shashitharoorنے متعدد پیغامات میں اس کے ساتھ کسی معاشقہ کی تردید کی ہے۔

سنندا نے اکنامکس ٹائمز کو بتایا کہ ہمارے اکاؤنٹس ہیک نہیں کئے گئے ہیں اور میں یہ ٹوئٹس بھیجتی رہی ہوں جبکہ اس نے اپنے شوہر کے سیاست میں قدم رکھنے کے فوری بعد 2010ء میں ایک کرکٹ سکینڈل کا بھی حوالہ دیا۔تھرور جو کہ فرانسیسی زبان بولنے والا اقوام متحدہ کا ایک سابق سفارت کار ہے کو سب سے پہلے اس انکشاف کے بعد کہ سنندا کو رقم بٹورنے والے انڈین پریمےئر لیگ(آئی پی ایل) میں ایک نئی کرکٹ ٹیم میں فری سٹیک دیا گیا ہے،2010ء میں اپنے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

ممتاز مصنف تھرور کسی وقت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوار تھا،بھارتی حکومت میں ٹوئٹر کا انتہائی عملی استعمال کرنے والا ہے اور وہ ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں معاون رہا ہے۔سنندا نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ وہ طلاق حاصل کرنے کی کوشش کرے گا،لیکن بعد میں وہ جمعرات کو نرم پڑ گئی اور اپنے ٹوئٹر @sptvrock.پر تحریر کیا کہ شاشنی اور میں دونوں باہم بیحد خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :