” حکومت کی کفایت شعاری ٹھاہ “،سیکرٹری خارجہ کی رہائش گاہ پر لاکھوں روپے تزئین و آرائش کیلئے خرچ کرنے کا فیصلہ ،سیاسی و سماجی حلقوں کا صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار ، وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 17 جنوری 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء) ایسے وقت میں جبکہ وفاقی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی جاری ہے اور بیرون ملک بجٹ بچانے کے لیے سفارتخانے بند کرنے کا عمل جاری ہے ملک کے نئے سیکرٹری خارجہ کی رہائش کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں سرکاری رہائش دو ہفتہ قبل خالی کرکے امریکہ منتقل ہوگئے ہیں جس کے بعد اعزاز احمد چوہدری سیکرٹری خارجہ تعینات ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے سیکرٹری خارجہ کی رہائش گاہ میں منتقل نہیں ہوئے اور وزارت خارجہ نے سیکرٹری خارجہ کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے جبکہ دوسر جانب حکومت کفایت شعاری کی پالیسی کو اپناتے ہوئے بجٹ کم کرنے کیلئے بیرون ممالک میں سفارتخانے بند کر رہی ہے ۔

اس صورتحال پر سماجی و سیاسی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے دفتر خارجہ کی ان شہ خرچیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :