طالبان سے سنجیدہ مذاکرات کیلئے آج بھی حکومتی کوششوں میں رکاوٹیں ہیں ، مولانا فضل الرحمن ،مذاکرات کیلئے جرگے کا فورم موجود ہے ، قیام امن ہماری پہلی ترجیح ہے ، بیان

جمعہ 17 جنوری 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے سنجیدہ مذاکرات کیلئے آج بھی حکومتی کوششوں میں رکاوٹیں ہیں ، مذاکرات کیلئے جرگے کا فورم موجود ہے ، قیام امن ہماری پہلی ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے جاری مولانا فضل الرحمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجید نظر نہیں آتی اور طالبان سے مذاکرات کیلئے آج بھی حکومتی کوششوں میں رکاوٹیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے جرگے کا فورم موجود ہے جرگے کے فورم کو گرین سگنل دے کر بات چیت شروع کی جائے ۔ مولانا فضل الرحمان مشورے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔