پاکستان بھارت سے 500 میگاواٹ کے بجائے 2000 میگاواٹ بجلی خریدنے کا خواہاں ہے، پاکستانی ٹیم جلد بھارت کا دورہ کرے گی،معاہدے کو حتمی شکل دینے کا امکان،رپورٹ

جمعہ 17 جنوری 2014 07:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)پاکستان نے بھارت سے بجلی خریدنے کے سلسلے میں اپنی کوششوں میں شدت لاتے ہوئے ملک سے پانچ سومیگاواٹ کے بجائے2000 میگاواٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکام کی ایک خصوصی ٹیم نئی دہلی آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پانی و بجلی وزارت کے اعلی حکام بھارت سے مزید بجلی حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے پانچ سو کے بجائے اب 2000 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔

تاہم بھارت نے پانچ سو میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ معاملے پر عنقریب دستخط ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزارت پانی و بجلی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ایک ماہرین کی ٹیم آئندہ چند دنوں میں نئی دہلی کا دورہ کر کے وہاں بھارتی حکام سے بجلی حاصل کرنے اور اس سے جڑے معاملات پر بات چیت کرے گی ۔رپورٹ کے مطابق ٹیم میں بجلی اور پانی کے علاوہ دوسرے متعلقہ حکام شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :