نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی،اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا،اطلاق کے ای ایس پیسکو اور 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا

جمعہ 17 جنوری 2014 07:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔اضافے کااطلاق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فروری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں قیمتوں میں موقف اختیار کیا تھا کہ دسمبر میں بھی ریفرنس پیداواری لاگت7.86 پیسے رہی جبکہ دسمبر میں اصلی لاگت8.87 پیسے رہی ۔

جمعرات کو نیپرا چیئرمین خواجہ نعیم کی سربراہی میں بنچ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے ،ایک پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔اضافے کا اطلاق یکم فروری سے دسمبر کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا جبکہ کے ای ایس سی ،پیسکو اور 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :