قومی سلامتی پالیسی تیاری کے آخری مراحل میں ہے: چوہدری نثار

جمعہ 17 جنوری 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے عسکریت پسندوں سے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیا ہے، طاقت کا استعمال آخری آپشن ہو گا۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سول و فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ قومی سلامتی کی پالیسی تیاری کے آخری مراحل میں ہے یہ پالیسی عسکریت پسندی اور انتہا پسندی پر قابو پانے میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کے تین حصے ہوں گے جن میں خفیہ معلومات ، اسٹریٹیجک اور آپریشنل اقدامات شامل ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ افسوس ہے کہ ڈرون حملوں سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل خراب ہوا ہے، امریکا سے بھی کئی بار کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے عسکریت پسنوں سے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیا ہے، دہشگردی کے مسئلے کا دیرپا حل چاہتے ہیں ، طاقت کا استعمال آخری آپشن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :