راولپنڈی،امراض قلب کے فوجی ہسپتال کے چوتھے فلور پرآگ بھڑک اٹھی ،عملہ نے فائر بریگیڈ کی مدد کے بغیر قابو پالیا،ہسپتال میں پرویزمشرف بھی زیرعلاج ہیں

جمعرات 16 جنوری 2014 03:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)سابق صدر پرویزمشرف کا بدقسمتی نے پیچھا فوجی ہسپتال میں بھی نہیں چھوڑا ،گھر کے قریب سے بار بار دھماکہ خیز مواد ملتے رہے جبکہ اس اے ایف آئی سی ہسپتال میں اچانک گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں اے ایف آئی سی کے چوتھے فلور پرشاٹ سرکٹ کے باعث یہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس پر میڈیا اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا تاہم عملہ نے خود ہی اس سے پہلے آگ پر قابو پالیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ سابق صدر بھی بخیریت ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی آگ کی شدت درمیانی تھی۔ آگ لگنے کے بعد فوجی اہلکارفوری ایکشن میں آگئے اوربروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔اسی اسپتال میں سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف زیر علاج ہیں۔پرویز مشرف کوغداری کیس میں کل (جمعرات کو)خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے جہاں ان کے خلاف آئین توڑنے پر غداری کا مقدمہ زیرالتواء ہے

متعلقہ عنوان :