پیپلز پارٹی سندھ میں عوامی مینڈیٹ کی توہین نہیں کرے گی ، شہلا رضا ، کراچی آپریشن انتہا پسندوں کیخلاف جاری رہے گا ،دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ، شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ، آئین کے تحت سکیورٹی فورسز کو کراچی میں مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں ، ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 جنوری 2014 03:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء) ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ڈاکٹر شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں عوامی مینڈیٹ کی توہین نہیں کرے گی ، دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ، کراچی آپریشن انتہا پسندوں کیخلاف جاری رہے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے سندھ حکومت دہشتگردوں کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی زیر نگرانی کراچی میں آپریشن جاری ہے صوبائی حکومت عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے گی شہیدوں کے خون کو ضائع نہیں ہونے دے گی ۔ کراچی میں سکیورٹی فورسز کو آئین کے تحت مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں صوبائی حکومت امن وامان قائم کرنے کے لیے دہشتگردوں کیخلاف آئین کے تحت کارروائی کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی طالبان سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہونا چاہیے ۔