وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات کو حتمی شکل دے چکی ہے،رانا ثناء اللہ،آئین کو ماننے والوں کے ساتھ مذاکرات ہونگے،بلدیاتی انتخابات آئینی ترامیم کے بعد ہونگے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 16 جنوری 2014 04:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات کو حتمی شکل دے رہی ہے،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن آئین کے تحت ہوں گے،وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت قائم ہے،وفاقی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہی ہے،سابقہ حکومت کے تحفے میں دئیے گئے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا،وفاقی حکومت امن کے قیام کیلئے طالبان سے مذاکرات کو حتمی شکل دے رہی ہے اور طالبان سے خفیہ رابطے بھی جاری ہیں،آئین کے تحت مذاکرات ہوں گے،انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگ نہیں رہی،پارلیمنٹ میں ترامیم ہونے کے بعد بلدیاتی الیکشن ہوں گے اور الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کرے گا۔