حکو مت پاکستان بجلی کے شعبے میں اصلاحات لا ئے ،عالمی بینک، پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اورقدرتی آفات کے باجود غربت میں کمی آئی ، بیان

جمعرات 16 جنوری 2014 04:16

نیو یا رک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اورقدرتی آفات کے باجود غربت میں کمی آئی ہے جبکہ پاکستان میں بہت سی مخفی صلاحیتیں موجود ہیں جن سے ترقی کی شرح کوتیز کیاجاسکتاہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق ایک بیان میں بینک نے کہاکہ ان مثبت اشاریوں میں اداروں کا استحکام ،قومی منصوبوں کی گنجائش پرعملدر آمد اور محنتی قوت میں خواتین کی تیزی سے شمولیت شامل ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاکہ پاکستان کی معیشت ابھر کر سامنے آئی ہے اور قدرتی آفات کے باجود غربت میں کمی آ رہی ہے۔ بینک نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات لائے کیونکہ دوسرے تمام شعبوں کا انحصار اس پرہے۔ عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں بہت سی مخفی صلاحیتیں موجود ہیں جن سے ترقی کی شرح کوتیز کیاجاسکتاہے۔ ایک بیان میں بینک نے کہاکہ ان مثبت اشاریوں میں اداروں کا استحکام ،قومی منصوبوں کی گنجائش پرعملدر آمد اور محنتی قوت میں خواتین کی تیزی سے شمولیت شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :