اسلام آباد،نیب نے اوگراسکینڈل کاحتمی ریفرنس تیارکرلیا،چیئرمین کی منظوری کے بعد17جنوری کونیب عدالت میں پیش کیاجائیگا

جمعرات 16 جنوری 2014 04:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)نیب نے اوگراسکینڈل کاحتمی ریفرنس تیارکرلیا،چیئرمین کی منظوری کے بعد17جنوری کونیب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے اوگراسکینڈل کاحتمی ریفرنس تیارکرلیاہے اوراسے چیئرمین نیب کوبھیجوادیاہے ۔چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری ریفرنس کی حتمی منظوری دیں گے ،جس کے بعدریفرنس 17جنوری کونیب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔واضح رہے کہ اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کانام شامل نہیں ہے ۔