پرانے چہروں کو ووٹ نہ ڈالیں‘ عوام فیصلہ کریں کہ پرانا پاکستان چاہتے ہیں یا نیا پاکستان‘ عمران خان،پرانے چہروں کی روائتی سیاست جاری رہی تو نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے‘ خوشاب میں جلسہ سے خطاب

جمعرات 16 جنوری 2014 04:08

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ ووٹ نہ ڈالے اور انصاف والے نئے پاسکتان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں یا پھر اسی پرانے پاکستان کو ہی چلائیں گے انہوں نے کہا کہ آج جس جگہ پر پاکستان کھڑا ہے اگر عوام نے اپنی پرانی اور روائتی سیاست برقرار رکھتے ہوئے پرانے چہروں کو ووٹ دیا تو اس سے نوجوانوں کا مستقبل کخطرے میں پڑ جائے گا عمران خان نے کہا کہ حضرت عمر نے دنیا میں پنشن کا نظام رائج کیا اور وہ انصاف کے کٹہرے میں بھی کئی بار کھڑے کئے گئے لیکن انہوں نے عدل و انصاف کو اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیا عمران خان نے کہا کہ نبی آخر الزمان نے تعلیم حاصل کرنے کیلئے چین جانے کا اس لئے کہا تھا کہ مسلمان ترقی کریں اور اس دور میں مسلمان سات سو سال تک سائنس سمیت تمام شعبہ جات میں آتے رہے پھر بعد مین امریکہ اور یورپ نے مسلمانوں کے ملک اسپین سے علم حاصل کیا اور علم پر بہت زور دیا لیکن مسلمان اقتدار اور بادشاہت کے پیچھے پڑے رہے عمران خان نے کہا کہ آج ہم مسلمانوں کو یکجہتی کے ساتھ ایک نیا پاکستان بنانا ہے عمران خان نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں تحریک انصاف کے نمائندوں پر جھوٹی ایف آئی آر کائی جارہی ہیں لیکن مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں کہ خیبر پختونخواہ میں کسی بھی مخالف پر جھوٹی ایف آئی آر نہیں کٹائی گئی۔