پنجاب یوتھ فیسٹیول میں یونین کونسل کی سطح کے مقابلوں کا نواں روز: 1,88,000 سے زائد کھلاڑیوں کی ریکارڈ شرکت

منگل 14 جنوری 2014 07:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)پنجاب یوتھ فیسٹیول میں یونین کونسل کی سطح پر مقابلے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے۔ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 1,88,000کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی اور 38,300 کامیاب قرار پائے۔ لاہور کے عزیز بھٹی ٹاؤن کی 32 یونین کونسلوں میں کھیلوں کے مقابلوں میں 2672 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 248 کامیاب قرار پائے۔

کرکٹ کا ایونٹ جمیل الیون کے نام رہا۔ شالامار ٹاؤن کی 15 یونین کونسلوں میں 301 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی اور 116 نے کامیابی اپنے نام کی۔ راوی ٹاؤن میں خاصی گہما گہمی رہی جہاں 69 یونین کونسلوں کے 8408 کھلاڑی میدان میں اترے اور 444 نے فتح حاصل کی۔ سمن آباد ٹاؤن کی 29 یونین کونسلوں میں 5079 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی اور 249 فاتح قرار پائے۔

(جاری ہے)

واہگہ ٹاؤن میں 48 یونین کونسلوں میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں 638 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 280 نے کامیابی اپنے نام کی۔ اقبال ٹاؤن کی 59 یونین کونسلوں میں 9241 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور 446 نے کامیابی سمیٹی۔ داتا گنج بخش ٹاؤن کی 21 یونین کونسلوں میں 355 کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے اور 138 کامیاب قرار پائے۔ لاہور ڈویژن کے اضلاع شیخوپورہ ، قصوراور ننکانہ صاحب میں 47632 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ اور 3226 نے کامیابی سمیٹی،راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع چکوال، اٹک ، جہلم میں 6803کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور 2149کامیاب رہے۔

سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب ، بھکر ، میانوالی میں 8850کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی اور5 255کامیابی سمیٹ سکے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع حافظ آباد ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، نارووال میں 10988 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور 4008 کامیاب قرار پائے۔ ساہیوال ڈویژن کے اضلاع پاکپتن ، اوکاڑہ کے 827 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی اور 291 کامیاب قرار پائے۔

ملتان ڈویژن کے اضلاع وہاڑی، لودھراں اور خانیوال میں 5055کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی اور 2357 فاتح رہے۔ بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان میں 8658 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور 3811 نے کامیابی حاصل کی۔ ڈی جی خان ڈویژن کے اضلاع راجن پور، لیہ اور مظفر گڑھ میں 685 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی اور 73 کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :