بنگلہ دیش میں سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن کمیٹی ڈھاکہ پہنچ گئی

منگل 14 جنوری 2014 07:20

ڈھاکا( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ کی دو رکنی سیکورٹی کمیٹی بنگلہ دیش میں سری لنکن ٹیم کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈھاکا پہنچ گئی سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کے لئے 27 جنوری سے 14 فروری تک بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہاکہ بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بورڈ کے نائب صدر موہان ڈی سلوا اور سابق چیف ایگزیکٹو اجیت جیس کیارہ بنگلہ دیش کا دورہ کررہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم اس سلسلے میں سیکورٹی کی ضمانت دینے والوں سے بات چیت کریں گے جس کے بعد دورہ بنگلہ دیش کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہو ں نیکہاکہ ہمیں اس سلسلے میں بنگلہ دیش کا ساتھ دینا چاہے کیونکہ اسی طرح کی صورتحال کا سری لنکا کو بھی سامنا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :