ٹیسٹ کرکٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی، سری لنکا کے کھلاڑیوں نے کیریر بیسٹ پوزیشنز حاصل کر لیں،قومی کپتان مصباح الحق کی آٹھویں پوزیشن برقرار،ن یونس خان نویں سے دسویں نمبر پر ا آگئے، بولنگ درجہ بندی میں قومی آف اسپنر سعید اجمل کی پانچویں پوزیشن برقرار ۔ جنوبی افریقہ کے ورنون فلاندر پہلے اور انہی کے ہم وطن ڈیل اسٹین بدستور دوسرے نمبر پر موجود

منگل 14 جنوری 2014 07:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ سری لنکا کے کھلاڑیوں نے کیریر بیسٹ پوزیشنز حاصل کر لیں آٓئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بلے بازوں میں قومی کپتان مصباح الحق کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔ سینئیر بیٹسمین یونس خان نویں سے دسویں نمبر پر آگئے۔

بیٹنگ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز بد دستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے خرم منظور پانچ سیڑھیاں پار کر کے 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ اسد شفیق چار درجے تنزلی کے بعد 22 ویں پوزیشن پر ا?گئے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی 27 درجے ترقی ہوئی ہے۔ بلاول بھٹی بھی بیٹنگ میں 30 درجے ترقی کرنے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں 129 رنز اسکور کرنے والے مہیلا جے وردنے نے سات درجے ترقی کر کے ٹاپ 20 میں جگہ بنالی۔

وہ اب 18 ویں نمبر پر ہیں۔ سری لنکا ہی کے کوسال سلوا 55 درجے ترقی کر کے 59 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بولنگ درجہ بندی میں قومی آف اسپنر سعید اجمل کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے ورنون فلاندر پہلے اور انہی کے ہم وطن ڈیل اسٹین بددستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ آل راوٴنڈرز میں بھارت کے رویندرا ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے