وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک نہ کرے ورنہ پانچ سال پورے نہیں کرسکے گی ، سینیٹر عبدالرؤف، وفاقی اداروں میں صوبائی کوٹہ پر عملدرآمد نہیں ہور ہا ہے، بلوچستان کو ایک خاص مقصد کے تحت نظر انداز کیا جارہا ہے، وہاں نوجوانوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے،سینٹ میں نقطہ اعتراض پر اظہارخیال ، بلوچستان کے کوٹے کے حوالے سے سینٹ سیکرٹریٹ سے کوئی شکایت ہے تو میرے سے رابطے کریں، ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ

منگل 14 جنوری 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عبدالرؤف نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں میں صوبائی کوٹہ پر عملدرآمد نہیں ہور ہا ہے،صوبہ بلوچستان کو ایک خاص مقصد کے تحت نظر انداز کیا جارہا ہے، وہاں کے نوجوانوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبے کے حالات معمول پر آنے کا نام نہیں لے رہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر سینیٹر عبدالرؤف نے کہا کہ وفاقی سرکاری اداروں میں صوبہ بلوچستان کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے نوجوان بے روزگار ہیں اور وہ تشدد پسند سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک نہ کرے ورنہ موجودہ حکومت پانچ سال پورے نہیں کرسکے گی جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے کہا کہ اگر صوبہ بلوچستان کے کوٹے کے حوالے سے سینٹ سیکرٹریٹ سے کوئی شکایت ہے تو میرے سے رابطے کریں ۔

متعلقہ عنوان :