بلاول بھٹو زرداری کی چوہدری اسلم کے اہل خانہ سے تعزیت،مغفرت کے لئے دعا

منگل 14 جنوری 2014 07:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری اسلم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی بلاول بھٹو زرداری پیر کی شب کراچی میں حملے میں شہید ہونے والے چوہدری اسلم کے گھر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے چوہدری اسلم کے اہل خانہ سے ان کی شہادت پر تعزیت کی اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہاکہ شہید چوہدری اسلم ایک بہادر افسر تھے جنہوں نے دہشت گردوں کے آگے کبھی سر نہیں جھکایا شہید چوہدری اسلم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور سندھ پولیس کو چوہدری اسلم کی بہادری اور ان کی شاندار خدمات پر فخر ہے مشکل کی اس گھری میں چوہدری اسلم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔