شدید سردی میں گیس وبجلی بحران کے مسئلے پر بہت جلد قابو پالیاجائے گا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،کوئٹہ میں سردی کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹا، اس وقت ہماری گیس کی ضرورت 150ایم ایم سی ایف ٹی سے بڑھ کر 180ایم ایم سی ایف ٹی ہوگئی ، جس سے بحران پیدا ہوا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان
منگل 14 جنوری 2014 07:22
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے شدید سردی میں گیس وبجلی کے بحران کانوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اس مسئلے پر بہت جلد قابو پالیاجائے گا اور شہریوں کو اس مشکل سے نجات دلادی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کی جانب سے گیس وبجلی بحران پراظہارخیال کے جواب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے میں جب گیس کا حالیہ بحران آیا تو صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر رابطہ کیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے فوری طور پر اس کا رسپانس دیا اور وفاقی وزیر گیس وپیٹرولیم جام کمال خان پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ کوئٹہ آئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سردی کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹااور اس وقت ہماری گیس کی ضرورت 150ایم ایم سی ایف ٹی سے بڑھ کر 180ایم ایم سی ایف ٹی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا ہماری کوشش ہے کہ ہم گیس پائپ لائنوں کو ضرورت کے مطابق بنا کر گیس پریشر بڑھائیں اور اس کے ساتھ زرغون سے دریافت ہونے والی گیس کو بھی کوئٹہ تک لے کرآئیں ہم ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے ہمارے عوام کے مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ بجلی کا بھی بحران پیدا ہوا ٹاور گرائے جانے کے باعث بجلی کی فراہمی میں کمی آگئی ہے ہماری کوشش ہے کہ خضدار دادو اور لورالائی ڈیرہ غازی خان ٹرانسمیشن لائنوں کا کام جلد مکمل ہو انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز ایم ڈی سوئی گیس سے بھی بات کی ہے کہ کوئٹہ میں واقع نجی کوسٹل پاور کو گیس فراہم کی جائے تاکہ ضرورت کے مطابق بجلی مل سکے ہم عوام کویقین دلاتے ہیں کہ ہم تمام چیزوں کو ٹھیک کریں گے صوبائی وزیر اطلاعات قانون وپارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال نے ارکان اسمبلی کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر پر گیس اور بجلی بحران سمیت دیگر اٹھائے جانے والے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1954ء میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے گیس برآمد ہوئی اور پورے ملک کو فراہم کی گئی مگر ہم1980ء تک گیس کے نام سے بھی واقف نہ تھے 1980ء میں پہلی مرتبہ کوئٹہ کو گیس فراہم کی گئی جس کے طویل عرصہ بعد پہلے سبی اور پھر قلات اور زیارت اور پشین کے کچھ علاقوں کو گیس فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ گیس بحران کے حوالے سے تحریک التواء موجود ہے اور میں قرار داد بھی جمع کرائی ہے ہم نے کئی مرتبہ وفاقی حکومت اور سوئی سدرن گیس کے حکام سے بھی بات کی کہ اس مسئلے کوحل کیاجائے بات دراصل وژن کی ہے سابق دور میں چیزوں پر توجہ نہیں دی گئی ہماری گیس کی ضرورت 150ایم ایم سی ایف ٹی اور کھپت180ایم ایم سی ایف ٹی ہے اسی طرح ہماری بجلی کی ضروریات1600میگاواٹ بجلی موجودہ ٹرانسمیشن لائنوں میں600میگاواٹ کا بوجھ اٹھانے کی صلاحیت ہے ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ خضدار دادو اور لورالائی ڈیرہ غازی خان ٹرانسمیشن لائنوں کا کام دسمبر میں مکمل ہوگا جو اب اپریل میں مکمل ہوں گے جس پر ہم نے متعلقہ حکام سے پوچھا کہ ٹرانسمیشن لائنیں مکمل ہونے کے بعد انفراسٹرکچر کا کیا ہوگا جس پر ہمیں بتایا گیا کہ اس کیلئے 8ارب روپے منظور کئے گئے ہیں جس سے انفراسٹرکچر بنایاجائے گا مگر ایک مسئلہ یہ ہے کہ اسلام آباد سے بروقت پیسے جاری نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ جب تک ٹرانسمیشن لائنوں کا کام مکمل نہیں ہوگا تب تک حالات نہیں بدلیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اسپیکر کی قیادت میں کیسکو اور گیس حکام کو یہاں بلائے اور ان سے بات کی جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ گیس اور بجلی کی فراہمی کا کام کہاں تک پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ پیشگوئی ہے کہ سردی کی لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی اور اگر اس دوران گیس اور بجلی بحال نہ ہوئی تو عوام کی چیخیں نکل جائیں گی اب بھی ہر سڑک پر عوام کی جانب سے احتجاج ہورہا ہے رکن اسمبلی سید رضا آغا کی جانب سے پاسپورٹ اور نادرا کے حوالے سے اٹھائے جانے والے نقطے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے وفاق کے زیراہتمام ہیں اور دونوں سے عوام کو شکایات ہیں شناختی کارڈ میں کسی شخص کا نام کسی خاندان میں شامل کردیا جاتا ہے جس کے بعد وہ شخص شدید مشکلات کاشکار ہوتا ہے نام درست کرنے کیلئے اسے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں مگر جو اہلکار نام شامل کرتے ہیں انہیں کوئی سزا نہیں دی جاتی انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی نے واضح طور پر یہاں پر کہا کہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے دینے پر شناختی کارڈ لوکل سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ گھر پہنچ جاتے ہیں اس کا نوٹس لیاجاناچاہئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گیس بحران کا فوری طور پر نوٹس لیا ہم نے شہر میں موجود بیس سے زائد اسٹیل ملوں کی گیس بند کردی جبکہ کوسٹل پاور کو بھی ہم نے گیس کی فراہمی روک دی تاکہ یہ گیس ہمارے لوگوں کو مل سکے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں بھی اڑائی گئی ہیں ماضی میں جب ایسا ہوتا تھا تو وہاں کے ڈپٹی کمشنر مقامی قبائلی رہنماؤں کو بلا کر ان سے بازپرس اور مجرموں کے بارے میں معلومات کی جاتی تھیں ہم بھی ڈپٹی کمشنروں کو یہ ذمہ داری دیں گے انہوں نے کہا کہ ایک طرف گیس اور بجلی کی قلت ہے اور دوسری طرف گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات ہیں صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی نے انجینئر زمرک خان اچکزئی کے پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے زمرک خان نے وزیراعلیٰ کو درخواست دی ہے ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں اور جو بھی ذمہ دار نکلا اس کو سزا دی جائے گی محترمہ حسن بانو کے پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غزالہ گولہ اس اسمبلی کی سابق رکن ہیں ان کے ساتھ پیش ہونے والے واقعات کا مجھے علم نہیں تھا اس کی تحقیقات کرائیں گے قبل ازیں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان کی توجہ کوئٹہ میں گیس اور بجلی کے بحران کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ شدید سرد موسم میں گیس اور بجلی کے بحران نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے گزشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سے نیچے ہے اور ایسے میں کوئٹہ کے عوام گیس اور بجلی سے محروم ہیں بجلی کی بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ میں قلات اور پشین کی بات نہیں کرتا بلکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے سوئی سدرن گیس حکام کی نااہلی کے باعث صرف ایک ماہ کے دوران ایک درجن سے زیادہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں پشتون آباد میں گیس دھماکے سے پورا گھر تباہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اوگرا اور سوئی سدرن گیس سے پوچھا جائے کہ وہ کیا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ1954ء سے یہ صوبہ پورے ملک کو گیس فراہم کررہا ہے مگر آج ہم خود اپنے گیس سے محروم ہیں ہم نے موسم گرما میں ہی سوئی سدرن گیس حکام سے ملاقاتیں کرکے ان سے کہا تھا کہ اس مسئلے کوحل کیاجائے مگر انہوں نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ گیس اور کیسکو حکام کو یہاں طلب کریں اور ان سے پوچھا جائے کہ یہ مسئلہ کیوں حل نہیں ہورہا اپوزیشن لیڈر مولاناعبدالواسع نے کہا کہ پہلے ہمارے لوگ چوبیس گھنٹے پھر بیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کامطالبہ کرتے تھے مگر اب تو انہیں دو گھنٹے بھی بجلی فراہم نہیں کی جاتی جس کے باعث اربوں روپے کے باغات ختم ہوگئے ہیں دوسری طرف گیس کی فراہمی کی بھی صورتحال خراب ہے جب ہم شکایت کرتے ہیں تووفاق کہتا ہے کہ بلوچستان کے لوگ غیرآئینی باتیں کرتے ہیں جبکہ آئین یہ کہتا ہے کہ جس صوبے سے گیس نکلے اور بجلی بنے پہلے اس صوبے کا اس پر حق ہے تو ہم کہتے ہیں کہ آئین کے تحت اقدامات کئے جائیں اب گڈانی میں پاور پراجیکٹ شروع کیاجارہا ہے جس کی بجلی ہمیں نہیں پھر پنجاب کو ملے گی انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں بننے والی بجلی اور یہاں سے نکلنے والی گیس بلوچستان کو نہ ملی تو ہم دوسروں کو بھی نہیں دیں گے جس پر اسپیکر نے کہا کہ آج آپ کی تقریر میں قوم پرستی کی جھلک نظرآرہی ہے ۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 14 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
ٹیسٹ کرکٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی، سری لنکا کے کھلاڑیوں نے کیریر بیسٹ پوزیشنز حاصل کر لیں،قومی کپتان مصباح الحق کی آٹھویں پوزیشن برقرار،ن یونس خان نویں سے دسویں نمبر پر ا آگئے، بولنگ ... مزید
-
بھارت سے دوطرفہ سیریز کیلئے بات چیت ہوئی ہے لیکن ہم بھارت کو پہلے دعوت دینا چاہتے ہیں‘ صدر پی ایچ ایف ، ہاکی کے فروغ کیلئے نا راض اولمپیئنز کو منا نے کی پوری کو شش کررہے ہیں ، نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل ... مزید
-
آسٹریلین اوپن ٹینس،امریکا کی وینس ولیم پہلے ہی راوٴنڈ میں باہر ہو گئیں
-
بنگلہ دیش میں سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن کمیٹی ڈھاکہ پہنچ گئی
-
پنجاب یوتھ فیسٹیول میں یونین کونسل کی سطح کے مقابلوں کا نواں روز: 1,88,000 سے زائد کھلاڑیوں کی ریکارڈ شرکت
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا اعتزاز حسن کے اہلخانہ کیلئے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان
-
مسعود جنجوعہ لاپتہ کیس،مشرف سمیت 7افسران کے بیانات حلفی جمع کرادیئے گئے،بیانات حلفیہ کو خفیہ رکھنے کی وزارت دفاع کی استدعا مسترد، بیانات حلفی کی روشنی میں اپنی گذارشات تیار کرلیں ان کی سماعت پر ... مزید
-
سپریم کورٹ کی فورٹ عباس بہاولنگر سے لاپتہ خاور کی بازیابی کیلئے پنجاب حکومت کو 48 گھنٹے کی مہلت ،خاور کو عدالت میں پیش کیا جائے ورنہ ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،جسٹس جواد ایس ... مزید
-
سینیٹ میں انسداد زنا بالجبر(فوجداری قوانین ترمیمی)بل2013 میں ترمیم سمیت تین بل پیش،چیئر مین نے متعلقہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے
-
ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں تمام اختیارات کی مالک ایگزیکٹو کمیٹی از خود غیر قانونی ہے، اس کے فیصلوں کی کیا حیثیت ہو سکتی ہے،سینیٹر شاہی سید ، فاؤنڈیشن نے بندربانٹ کی، ڈیپوٹیشن پر آنے والوں نے آپس میں کروڑوں ... مزید
-
شدید سردی میں گیس وبجلی بحران کے مسئلے پر بہت جلد قابو پالیاجائے گا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،کوئٹہ میں سردی کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹا، اس وقت ہماری گیس کی ضرورت 150ایم ایم سی ایف ٹی سے بڑھ کر 180ایم ... مزید
-
قومی اسمبلی کی صنعت و پیداوار کمیٹی کا کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر اظہار تشویش، وزارت سے 2009ء سے لیکر اب تک کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کے سالانہ منافع کا ریکارڈ طلب کرلیا
-
بارکھان/دکی ،سردار عبدالرحمن کھیتران دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ،پولیس نے سردار عبدالرحمان کھیتران پرغلط الزامات عائد کئے ہیں ،جے یو آئی
-
تحریک انصاف نے خواتین اور گھریلو تشدد کے حوالے سے بل تیار کر لیا ہے، شاہ محمود قریشی ،حکومت خواتین اورگھریلو تشدد کے خلاف اسمبلی میں بل لائے، تحریک انصاف اس کی بھرپور حمایت کرے گی ،تحریک انصاف ملک ... مزید
-
لاہور،ولی خان بابر شہید کو تیسری برسی پر انسانی حقوق ایوارڈدیا گیا
-
اسلام آباد کا ریڈ زون محفوط ،متحدہ کے رہنماوٴں کو سیکورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ،پرویز رشید
-
بلاول بھٹو زرداری کی چوہدری اسلم کے اہل خانہ سے تعزیت،مغفرت کے لئے دعا
-
وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک نہ کرے ورنہ پانچ سال پورے نہیں کرسکے گی ، سینیٹر عبدالرؤف، وفاقی اداروں میں صوبائی کوٹہ پر عملدرآمد نہیں ہور ہا ہے، بلوچستان کو ایک خاص مقصد کے تحت ... مزید
-
اے جی پی آر طاہر محمود کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا،غضنفر عباس جیلانی نئے اے جی پی آر مقرر
-
چیئرمین نادرا کا استعفیٰ۔شناختی کارڈ اور ب فارم کا اجرا معطل
-
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک اور نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی ،کے ایس ای 100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 26ہزار600پوائنٹ کی تاریخی سطح عبور کر گئی، مارکیٹ کے سرمائے ... مزید
-
مصری تارکین وطن کی اکثریت نے نئے آئین کے حق میں ووٹ دیدیا
-
اسرائیل ، سابق وزیر اعظم ایریل شیرون کی آخری رسوما ت ادا، فوجی اعزازات کے ساتھ تدفین کردی گئی ،غزہ سے ایریل شیرون کی تدفین کی جگہ پر راکٹ حملہ،خاندانی فارم کے نزدیک گرنے والے راکٹوں سے کوئی جانی ... مزید
-
ترک حکومت کا عدالتی اصلاحات کا پیکیج آئین کے خلاف نہیں، جسٹس کمیشن،حکومت عدالتی اصلاحات پر عمل کرے گی‘ وزیراعظم رجب طیب اردوان
-
جنیوا ٹو کانفرنس سے قبل شام میں ’جزوی جنگ بندی کی جائے، امریکا ، روس
-
جنوبی چین میں دھماکا، 14 ہلاک
-
بھارت پولیوسے پاک ،رسمی اعلان باقی ہے ،رپورٹ
-
اومان، کرپشن کے الزام میں سرکاری ونجی حکام کو سزا،بددعنوانی سنگین مسئلہ بن گیا، معاشی شعبے میں تشویش کی لہر
-
ایران کو ساڑھے پانچ سو ملین ڈالر ملنے کا امکان،جوہری معاہدے پر عمل سے جولائی تک سوا چار ارب ڈالر ملیں گے
-
بنکاک کا مکمل شٹ ڈاوٴن،شاہرائیں، ہسپتال، ہوٹل اور اسکول بند رہے ، فائر بریگیڈ کے پانچ اسٹیشن بھی متاثر، غیر یقینی صورت حال کے باعث رہائشیوں میں اشیائے خورد و نوش کی افراتفری میں خریداری اور ذخیرہ ... مزید
-
شمالی یمن میں کم از کم 210 افراد ہلاک ہوئے ، سلفیوں کا بیان
-
جرمنی،انگلینڈ سے آنے والا چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،4افراد ہلاک
-
پوپ فرانسس نے 19نئے پادری نامزد کردئیے
-
شامی صدر مسجد میں منظرعام پر آگئے
-
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو منسوخ کرنے کی اجازت دے دی،دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تین روز کی توسیع کے بعد انتخابی عمل ناممکن ہو ... مزید
-
پاکستان کو ہمیشہ اسی کی زبان میں جواب دیا جائیگا، جنرل بکرم سنگھ،سرحد پار کشیدگی میں کمی کے لئے ہمسایہ ملک کی جانب سے بھی مثبت رویئے کے مظاہرے کی ضرورت ہے،بھارتی آرمی چیف کی صحافیوں سے گفتگو، پاک ... مزید
-
جشن عید میلاالنبی آج مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ،ملک بھر میں چراغاں ،جشن کا سماں،عید میلاد النبی پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات،کہیں موبائل سروس معطل تو کہیں ... مزید
-
وفاقی حکومت گوادر پورٹ کیلئے پانچ سو ایکڑ اراضی نیوی پورٹ کے حوالے ،اس کے ساتھ ملحقہ 84 ایکڑ اراضی کا قبضہ بھی حاصل کرے،سینٹ قائمہ کمیٹی پورٹس اینڈ شپنگ کا مطالبہ ، وفاقی وزارت نیوی کو دینے کیلئے ... مزید
-
مقامی حکومتوں کے انتخابات سے قبل مردم شماری کرائی جائے ، مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں کی جائیں اور پھر الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی ... مزید
-
نیب عوام سے لوٹے گئے اربوں روپے کی برآمدگی میں ناکام،82ارب کے اوگراسکینڈل کو 5 ماہ گزرجانے کے بعدبھی حتمی چالان مرتب نہ کیا جاسکا
-
راولپنڈی لاپتہ افراد کیس‘ سپریم کورٹ میں وزارت دفاع کے نمائندے کی سرزنش،لاپتہ افراد کا معاملہ نامکمل نہیں چھوڑ سکتے‘ وزارت دفاع کی معاونت یہی ہوگی کہ وہ بتائے لاپتہ افراد کہا ں ہیں؟‘ سپریم کورٹ،ایف ... مزید
-
پاکستان اوربھارت کے درمیان باہمی تجارت پرمذکرات آ ج منگل کو نئی دہلی میں ہونگے، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا اعلان متوقع،دونوں ممالک کاباہمی تجارتی حجم 2ارب 60کروڑ ڈالرسے زائد ہے،آخری مذاکرات2012 ... مزید
-
توانائی کے شعبے میں عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کیا جائیگا، ممنون حسین ،دہشت گردی کا خاتمہ قومی سلامتی کا اہم مسئلہ ہے، علماء ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے امن اور بھائی چارے ... مزید
-
پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی تمام توانائیاں وطن عزیز کی ترقی اور دین اسلام کے فروغ کے لئے وقف کرینگے ، پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے،صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف ... مزید
-
عمران خان صوبائی حکومت پر صرف اظہار مایوسی ہی نہیں بلکہ مزید اقدامات کریں،سینٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کا مطالبہ، وفاقی حکومت سے طالبان سے مذاکرات پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، ... مزید
-
2004 ء سے لیکر رواں سال تک پاکستان میں370 ڈرون حملوں میں3428 افراد مارے گئے، 2889 دہشت گرد شامل ہیں، امریکی تھینک ٹینک کی رپورٹ
-
حکومت کا اتحادیوں کے 3 وزراء کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ ، جے یو آئی کے اکرم درانی ، مولانا عبدالغفور حیدری ، فاٹا سے عباس خان آفریدی شامل ہیں ، وزراء وزیراعظم کے دورہ سوئٹزرلینڈ سے پہلے ... مزید
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرفی کالعدم قرار دے دی‘ بحالی کا نوٹیفکیشن جاری،عدالت نے حکم امتناعی دے کر فیصلہ 12 دسمبر کو محفوظ کرلیا تھا،چھٹیوں پر تھا‘ اسلام آباد آنے پر پتہ ... مزید
-
بجٹ میں 30 فیصد کٹ لگا کر 35 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ملازمین کا حق نہیں مارا جائے گا تاہم شاہی خرچ بند ہوگئے ہیں، وزارت اطلاعات و نشریات ،قائد اعظم ریذیڈنسی کی بحالی کا کام صوبہ کررہا ہے۔ جہاں مدد کی ... مزید
-
چار سدہ :15 یرغمالی مسلح افراد کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،مخالف گروپ نے مذکورہ افراد کے گھر کو آگ لگا کر مکمل مسمار کردیا ، آٹھ دن جاری رہنے والی دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.