سینیٹ میں انسداد زنا بالجبر(فوجداری قوانین ترمیمی)بل2013 میں ترمیم سمیت تین بل پیش،چیئر مین نے متعلقہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے

منگل 14 جنوری 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)ایوان بالا میں انسداد زنا بالجبر(فوجداری قوانین ترمیمی)بل2013 میں ترمیم سمیت تین بل پیش ،چیئر مین نے متعلقہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سینٹ اجلاس میں سینٹر سیدہ صغری امام نے تعزیرات پاکستان 1860مجموعیہ ضابطہ فوجداری1898اور قانون شہادت 1984میں مذید ترمیم کا بل (انسداد زنا بالجبر(فوجداری قوانین ترمیمی)بل2013) ،سول سرونٹس ایکٹ1973میں مذید ترمیم کا بل (سول سرونٹس ترمیمی بل2013اور نجکاری کمیشن آرڈنینس2000میں مذید ترمیم کابل(نجکاری کمیشن(ترمیمی)بل2013پیش کیا جھنیں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مجھے ان بلز پر کوئی اعتراض نہیں انہیں متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا جائے جس پر چیئر مین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے بلز کا متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :