18سالہ پاکستانی طالبعلم کا اعزاز ، شاہ زیب علی عباسی نے او لیول کے امتحان میں ریاضی میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، ہونہار طالبعلم نے او لیول کے کمپیوٹر سٹڈیز میں بھی علاقائی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ، اس اعزاز کا اعلان جنوبی امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والے انٹرنیشنل میتھیمیٹکس اولمپئنز2013ء اور ایشیا پیسفک میتھی میٹکس اولمپئنز میں بھی کیا گیا

منگل 14 جنوری 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء) اٹھارہ سالہ پاکستانی طالبعلم شاہ زیب علی عباسی نے کیمرج یونیورسٹی کے تحت ہونے والے او لیول کے امتحانات میں دنیا بھر میں ریاضیات میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ، شاہ زیب نے او لیول کے کمپیوٹر سٹیڈیز میں بھی نمایاں علاقائی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی کے ایک میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ اعزاز جس کی خواہش کی جاسکتی ہے کا ذکر جنوبی امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والے انٹرنیشنل میتھیمیٹکس اولمپئنز2013ء اور ایشیا پیسفک میتھیمیٹکس اولمپئنز میں بھی کیا جارہا ہے ۔

شاہ زیب نے اپنے اے لیول کا فائنل ایف ایف سی گرائمر سکول میرپور ماتھیلو سے کیا ۔ شاہ زیب کے والد ذوالفقار نے بتایا ہے کہ شاہ زیب کوئی کتابی کیڑا نہیں پڑھائی کے علاوہ وہ سپورٹس کے لیے بھی وقت نکالتا ہے لیکن جب ریاضیات کی یاد آتی ہے تو وہ اس کے بارے میں بہت زیادہ دلچسپی کا اظہار کرتا ہے اوراکثر دوران سفر بھی وہ اپنی ڈائری اور قلم ساتھ رکھتا ہے اور ریاضی کے مسائل کو سلجھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :