چوہدری اسلم کو بم پروف گاڑی حکومت نے نہیں ایک دوست نے دی تھی‘ بیوہ نورین اسلم،گاری ٹھیک کرانے کے بہانے واپس لی گئی‘ جس دوست نے گاڑی دی تھی وہ تعزیت کرنے بھی نہیں آیا‘ نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 14 جنوری 2014 07:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء) کراچی حملے میں شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کو بم پروف گاڑی حکومت نے نہیں ایک دوست نے دی تھی جو ٹھیک کرانے کے بہانے واپس لی اور دوسری گاڑی میں سفر کرتے چوہدری اسلم شہید ہوگئے جس دوست نے گاڑی دی وہ تعزیت کرنے بھی نہیں آیا نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں نورین اسلم نے کہا کہ چوہدری اسلم نے کالعدم تنظیموں اور دوسرے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جس طرح کی کارروائیاں کیں ان تمام کاموں کے بعد حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے لیکن افسوس کہ حکومت نے ایسا کرنے کی بجائے انہیں ایک دوست نے بم پروف گاڑی دی تھی اور وہ اکثر اسی میں سفر کرتے تھے تاہم حادثے سے کچھ روز قبل ان کے دوست نے کہا کہ ان کی گاڑی کے شیشے پر کچھ اسکریچز آئے ہوئے ہیں اور وہ اپنی گاڑی ٹھیک کروانا چاہتے ہیں اور وہ اپنی گاڑی واپس لے گئے لیکن اس دوست کا نام نہیں بتایا جس کے باعث مجبوراً اسلم کو دوسری گاڑی میں سفر کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم نے اپنی اور اپنے بچوں کی سکیورٹی کی درخواست کی تھی لیکن انہیں سکیورٹی نہیں دی گئی انہوں نے حکومت کو اپنے تین مطالبات پیش کئے کہ انہیں اور ان کے بچوں کو سکیورٹی دی جائے دوسرا بچوں کی بیرون ملک تعلیم کے بعد انہیں پولیس ڈی ایس پی کے عہدے پر رکھا جائے اور جس جگہ پر حادثہ پیش آیا اس جگہ یعنی لیاری ایکسپریس وے کا نام تبدیل کرکے شہید چوہدری اسلم ایکسپریس وے رکھا جائے انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم کی بہادری جرات اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے۔

متعلقہ عنوان :