ایم کیو ایم کا شہید چوہدری اسلم کیلئے نشان حیدر اور لیاری ایکسپریس وے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

منگل 14 جنوری 2014 07:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)ایم کیو ایم نے شہید چوہدری اسلم کے لئے نشان حیدر اور لیاری ایکسپریس وے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کردیا،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہید چوہدری اسلم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی خدمات قابل ستائش اور قربانی لازوال ہے،شہید کی خدمات اور قربانی کے بدلے انہیں نشان حیدر دیا جائے،ایم کیو ایم نے کہا کہ شہید کی اہلیہ اور بچوں کو تحفظ دینے اور ان کے بیٹوں کو پولیس میں ملازمت دینے کا اعلان کیا جائے۔