پاکستان کو توانائی کی برآمد میں اضافے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے‘ ایران

منگل 14 جنوری 2014 07:36

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء) ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کی برآمد میں اضافے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر توانائی ہامد جیتجیان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوب مشرقی صوبہ سیستان اور بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں پاور پلانٹ کی تعمیر کا مقصد علاقے میں توانائی نیٹ ورک کو مضبوط کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی برآمد میں اضافے کا کوئی منصوبہ وزارت کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تاہم پاکستان کو توانائی کی برآمد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :