بجٹ میں 30 فیصد کٹ لگا کر 35 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ملازمین کا حق نہیں مارا جائے گا تاہم شاہی خرچ بند ہوگئے ہیں، وزارت اطلاعات و نشریات ،قائد اعظم ریذیڈنسی کی بحالی کا کام صوبہ کررہا ہے۔ جہاں مدد کی ضرورت ہوگی مدد فراہم کرے گاقائداعظم ریذیڈنسی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو سیکریٹری اطلاعات کی بریفنگ،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے تو قواعد و ضوابط اور آئین پاکستان کے دائرے میں آئے۔ نجی چینل کارروائی پر عدالتوں سے حکم امتناعی لے آتے ہیں ، ممبران کمیٹی

منگل 14 جنوری 2014 07:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ بجٹ میں 30 فیصد کٹ لگا کر 35 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ملازمین کا حق نہیں مارا جائے گا تاہم شاہی خرچ بند ہوگئے ہیں قائد اعظم ریذیڈنسی کی بحالی کا کام صوبہ کررہا ہے۔ جہاں مدد کی ضرورت ہوگی مدد فراہم کرے گاقائداعظم ریذیڈنسی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ممبران کمیٹی نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے تو قواعد و ضوابط اور آئین پاکستان کے دائرے میں آئے۔

نجی چینل کارروائی پر عدالتوں سے حکم امتناعی لے آتے ہیں کمیٹی اجلاس پر چیئرپرسن کمیٹی ماروی میمن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور دیگر حکام نے شرکت کی کمیٹی کو سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بجٹ میں 30 فیصد کٹوتی کی ہے اور بھرپور طریقے سے کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے جس سے 35 کروڑ 71 لاکھ روپے کی رواں سال میں بچت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے پیش نظر پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے تہران ‘ کویت اور کوالالمپور میں پریس سیکشن بند کردیئے وزارت ثقافت ڈویژن میں بھی تیس فیصد کٹ لگایا ہے اور وزارت کی گاڑیوں کی دیکھ بھال متعلقہ ادارہ کرتا ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کمیٹی کو بتایا کہ ملازمین کے فنڈز اور ادویات میں کوئی کٹ نہیں لگایا گیا تاہم شاہی خرچے ضرور بند ہوئے ہیں اب کوئی بھی شخص سرکاری خرچ پر ٹوتھ پیسٹ اور شیمپو نہیں لے سکے گا وفاقی وزیر نے کہا کہ اخراجات کا تعین وزارت کرے گی کہ کٹ کہاں زیادہ اور کہاں کم لگایا جائے سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کا ون لائن بجٹ ہے قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت کی تعمیر نو و بحالی کا کام صوبہ کررہا ے جہاں وفاقی حکومت کی مدد درکار ہوگی وہ ہم فراہم کررہے ہیں ساٹھ فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بتایا کہ قائداعظم ریذیڈنسی کی تمام چیزیں جل گئی تھیں صوبائی حکومت اس پر کام کررہی ہے پرانی تصاویر کچھ ملی ہیں اور آرکیٹیکٹ سے بھی رابطہ ہوا ہے کمیٹی نے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی رکن بیگم سلیم حسنین نے کہا کہ نجی چینل غیر ملکی مواد زیادہ دکھاتے ہیں اگر پیمرا ان چینلز کے خلاف کارروائی کرے تو چینل عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیتے ہیں عمران ظفر لغاری نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے میڈیا نے حقیقی معنوں میں ریاست کا چوتھا ستون بننا ہے تو قواعد و ضوابط اور آئین پاکستان میں آنا ہوگا کمیٹی نے قائداعظم ریذیڈنس کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی جو مرمت ‘ تزئین و آرائش کا جائزہ لے گی۔