مرکز اور صوبوں میں محاذ آرائی سے قوم دہشت گردی کا نشانہ بن رہی ہے‘ سینیٹر زاہد خان،وفاقی حکومت دہشت گردی کی پالیسی واضح کرے‘ پی ٹی آئی کے پی کے میں طالبان کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے‘نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 13 جنوری 2014 07:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت طالبان کے خوف سے حملوں کی مذمت نہیں کرتی۔ مرکز اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پالیسی واضح کریں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہنگومیں شہید ہونے والے طالب علم کو پوری قوم سلام پیش کررہی ہے کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت طالبان کی پالیسیوں پر عمل کررہی ہے۔

طالبان کے خوف سے وہ دھماکوں کی مذمت نہیں کرتے اعتزاز حسن کے جنازہ میں پی ٹی آئی کی قیادت نے شرکت نہیں کی اور صوبائی حکومت کیلئے باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی طالبان سے مذاکرات کے ذکر کو چھوڑ کر طالبان کے خلاف آئینی اقدامات کرے۔ پوری قوم ساتھ دے گی۔