صوبائی اسمبلی سے احتساب کا بل پاس ہو گیا ہے، بل کی بدولت ملک کو لوٹنے والوں او ر بڑے مگر مچھوں کا احتساب کیا جائیگا، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

پیر 13 جنوری 2014 07:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی سے احتساب کا بل پاس ہو گیا ہے۔ اس بل کی بدولت ملک کو لوٹنے والوں اور بڑے بڑے مگر مچھوں کا احتساب کیا جائیگا۔ پچھلی حکومتوں میں جن افراد نے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سیاست کی ہے۔ وہ لوگ اس بل کی زد میں ضرور آئنگے۔ عوام کو چاہیے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سچے ، ایماندار اور وعدوں کے پابند لوگوں کا انتخاب کریں۔

تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت اس بات کی بین ثبوت ہے۔ کہ وہ ایسے لیڈر اور پارٹی پسند کرتے ہیں۔ وہ آج شام PK-30 موضع بخشالی یونین کونسل مردان میں مختلف جگہوں پر تحریک انصاف میں شمولیتی پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ موضع بخشالی میں مختلف یونین کونسلوں میں تعمیراتی کاموں پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے خرچ کئے جائنگے ۔

یہ سکیمیں عوام کے مرضی کے مطابق مکمل کئے جائنگے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں مزید 06کروڑ روپے تعمیراتی کاموں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ان کاموں میں وزیر یا قومی اسمبلی کے رکن کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ صوبائی حکومت کی یہ مشن ہے۔ کہ صوبے بلکہ ملک کو تباہی اور بربادی سے بچائے ۔ درحقیقت پاکستان اس خطرناک صورت حال کا سامنا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔

تقریب سے قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان نے اپنے عز م کودہراتے ہوئے کہا کہ ہم اجارہ داری نہیں کرتے ۔ بلکہ ہمیں ملک کو بچانے کی فکر لاحق ہے۔ مجاہد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ۔ کہ انہیں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔ ہم لوگوں سے ووٹوں کے حصول کے لئے لوٹ مار کی جراء ت نہیں کریں گے۔ بلکہ میرٹ پر کام کو فوقیت دیں گے۔