چارسدہ میں دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر مسلح تصادم،خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی‘ پولیس کا ملزموں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری

پیر 13 جنوری 2014 07:36

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء) چارسدہ میں دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر خونی تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو چارسدہ کے علاقے تھانہ عمر زئی کی حدود میں دو بھائیوں اور ان کے بچوں کے درمیان خونی تصادم ہوا جس میں دونوں بھائیوں اور ان کے بچوں سمیت دیگر رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تین زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ بعدازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کوسول ہسپتال منتقل کردیا جبکہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں سے تفتیش کرنے کے بعد آپریشن کیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ادھر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان کافی عرصے سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر گذشتہ روز بھی تکرار ہوئی جو بعدازاں تصادم کی شکل اختیار کرگئی۔

متعلقہ عنوان :