ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ہیروز پر بلا جواز تنقید کرنے والے محمد یوسف کا یہ نیا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ،رمیز راجہ نے محمد یوسف کو آڑھے ہاتھوں لے لیا،میز راجہ انگریزی تو خوب جانتے ہیں لیکن اچھے کرکٹر کبھی نہیں تھے، محمد یوسف ، یوسف اچھے کرکٹر نہیں بلکہ خود غرض انسان ہیں ، نہ تو انگلش وکٹوں پر ان کا بلا رنز بناتا تھا نہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں اسکور کرپاتے تھے،ان کے ظاہری حلیے پر نہیں جانا چاہیے ، رمیز راجہ

اتوار 12 جنوری 2014 07:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء) ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ہیروز پر بلا جواز تنقید کرنے والے محمد یوسف کا یہ نیا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے، شاہد آفریدی نے تو ہیکل جیکل کہہ کر چھوڑدیا لیکن رمیز راجہ نے محمد یوسف کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے قومی ہیروز پر تنقید کو اپنا مشغلہ بنالیا ہے اور نجی ٹی وی پر بیٹھ کر دن رات بلا جواز تنقید آج کل ان کے دل کو خوب بہانے لگی ہے، جس پر شاہد آفریدی تو انہیں ہیکل جیکل کا خطاب دے چکے ہیں لیکن رمیز راجہ نے ا یسا نہیں کیا، بلکہ آڑھے ہاتھوں لے کر خوب کھنچائی کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو شاہد آفریدی کے بعد رمیز راجہ کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

بات شروع ہوئی جب محمد یوسف نے دبئی ٹیسٹ سے متعلق ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کرد یا۔ سابق کپتان بولے رمیز راجہ انگریزی تو خوب جانتے ہیں لیکن اچھے کرکٹر کبھی نہیں تھے۔اس تنقید پر رمیز راجہ چراغ پا ہوگئے اور محمد یوسف کی خوب خبر لی۔

بولے یوسف اچھے کرکٹر نہیں بلکہ خود غرض انسان ہیں، نہ تو انگلش وکٹوں پر ان کا بلا رنز بناتا تھا نہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں اسکور کرپاتے تھے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یوسف کے ظاہری حلیے پر نہیں جانا چاہیئے، کیونکہ حقیقت میں وہ بہت میلا انسان ہے۔رمیز راجا کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد یوسف اس قابل نہیں کہ انہیں ٹی وی پر تبصروں کے لیے بٹھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :