ایبٹ آباد،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا غیرحاضررہنے والے سرکاری اہلکاروں کو جوتے مارنے اورجیل بھیجنے کا حکم

اتوار 12 جنوری 2014 07:21

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ غیرحاضررہنے والے سرکاری اہلکاروں کو جوتے مارنے اورجیل بھیجنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے لوگوں کو بتایا کہ ان کے پاس شکایت آئی ہے کہ کالاڈھاکہ میں سرکاری اہلکار ڈیوٹی نہیں کررہے ۔

(جاری ہے)

اور ایبٹ آباد میں گھوم پھر کر وقت گزار رہے ہیں۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ میں نے کمشنر ہزارہ کو حکم دے دیا ہے کہ جو سرکاری اہلکار ڈیوٹی نہیں کررہے ان کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے جلسہ میں شریک لوگوں سے کہا کہ اگر انہیں ڈیوٹی کے اوقات میں کوئی بھی سرکاری اہلکار گھومتا ہوا نظر آئے تواس کو جوتے مارے جائیں۔ اور اگر کوئی سرکاری اہلکار رشوت مانگے تو اس کو کھینچ کر جوتا مارا جائے۔ اور اس کی شکایت وزیر اعلیٰ کے شکایت سیل میں کی جائے