خیبرپختونخواہ بار کا صوبے بھر میں جوڈیشل پالیسی کے خلاف13جنوری کو ہڑتال و عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

اتوار 12 جنوری 2014 07:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)خیبرپختونخواہ بار نے صوبے بھر میں جوڈیشل پالیسی کے خلاف13جنوری کو ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا،خیبرپختونخواہ بار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جوڈیشل پالیسی عدل وانصاف پر مبنی نہیں جس کے خلاف تمام وکلاء متحد ہیں،وکلاء جوڈیشل پالیسی کے خلاف13جنوری پیر کو مکمل ہڑتال کریں گے اور صوبے بھر میں کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :