اسلام آبادبار کے سالانہ انتخابات، نصیراحمدکیانی صدر ، نعیم گجرجنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 12 جنوری 2014 07:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)اسلام آبادبارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برا ئے سال 2014-15 ء میں نصیراحمدکیانی صدارت کیلئے جبکہ چوہدری اشرف گجرکے حمایت یافتہ نعیم گجرجنرل سیکرٹری اورشوکت محمودخان نائب صدرکے عہدے پرمنتخب ہوگئے ۔ہفتہ کے روزاسلام آبادبارایسوسی ایشن میں ہونے والے سالانہ انتخابات میں نصیراحمدکیانی شمریزطارق کے مقابلے میں 350ووٹوں کی لیڈسے صدرمنتخب ہوگئے ہیں اوراس عہدے کیلئے انہیں 1057ووٹ ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

نائب صدارت کے عہدے کیلئے شوکت محمودخان 674ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے ہیں ان کے مدمقابل سلیم بلوچ نے 666ووٹ لئے ۔جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پرچوہدری اشرف گجرگروپ کے حمایت یافتہ چوہدری نعیم گجر887ووٹ لیکرمنتخب ہوئے ہیں ،ان کے مدمقابل بابرسعیدنے 538ووٹ حاصل کئے ،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے منظورججا790ووٹ لیکرمنتخب ہوئے اوران کے مدمقابل شہزادصدیقی 591ووٹوں کی حدعبورکرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ لائبریری سیکرٹری حافظ شعیب اختراورفنانس سیکرٹری عابدعلی پہلے سے ہی ان عہدوں پربلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔اسلام آبادہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدورنے اسلام آبادبارکے نومنتخب عہدیداران کومبارکباددی ہے ۔