وزارت خارجہ کے بیرون ممالک مشنز میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، وزارت خارجہ کے افسران کو سرکاری رہائش گاہیں میسر نہیں ، لاکھوں ڈالرز کی عمارتیں کرائے پر لی گئیں،29 ممالک میں سرکاری عمارتوں کے باوجود106 عمارتیں کرایہ پر لی گئی ہیں،رپورٹ

اتوار 12 جنوری 2014 07:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)وزارت خارجہ کے بیرون ممالک مشنز میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق حاصل شد ہ دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزارت خارجہ کے افسران کو سرکاری رہائش گاہیں میسر نہیں آئیں،جس کے لئے لاکھوں ڈالرز کی عمارتیں کرائے پر لی گئیں29 ممالک میں سرکاری عمارتوں کے باوجود106 عمارتیں کرایہ پر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بیرون ملک وزارت خارجہ کے عملے کے اخراجات کی تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ2012-13ء میں سفارتی عملے کی عمارتوں میں توسیع،تزئین وآرائش اور کرایہ پر لی گئی عمارتوں کے لئے کروڑوں روپے قومی خزانے سے لئے جارہے ہیں اور ادائیگی اب بھی جاری ہے،دستاویزات کے مطابق17سفارتخانوں کی عمارتوں کی توسیع اور تزئین پر30کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے،صرف واشنگٹن میں15 کروڑ ،پیرس میں ساڑھے9کروڑ ،لندن میں3،کابل اور نئی دہلی میں عمارتوں پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ جن ممالک میں سفارتخانے کی سرکاری عمارتیں موجود ہیں،ان کے استعمال کی بجائے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی عمارتیں کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں،جن کے کرائے کی مد میں کروڑوں روپے ملکی خزانے سے ادا کئے جاتے ہیں،ان دستاویزات کے مطابق امریکہ اور ایران میں 3 متحدہ عرب امارات،برطانیہ جرمنی اور کینیڈا میں2,2سرکاری عمارتیں موجود ہیں،اس کے باوجود عمارتیں کرایہ پر لی گئی ہے،شنگھائی میں قومی خزانے سے 2کروڑ،جدہ میں3کروڑ،بریڈ فورڈ میں94لاکھ،لندن میں 41لاکھ اور واشنگٹن میں27لاکھ روپے کرایہ ادا کیا جارہا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :