پرویزمشرف کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پرمقدمہ درج ہواہے ،پرویزرشید،پاک فوج سابق صدرکی سپورٹ نہیں کریگی ،آئین کے تحت مقدمہ چلے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 12 جنوری 2014 07:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف آئین کے تحت مقدمہ چلے گا،پاک فوج پرویزمشرف کی سپورٹ نہیں کریگی ،پرویزمشرف کے راستوں سے ملنے والے بم کی تحقیقات کرائیں گے ۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری حکومت قائم ہے ،آمریت کے دروازے بندہوچکے ہیں ،سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف احتساب کاعمل جاری ہے ،حکومت آئین کے تحت کارروائی کریگی ۔

انہوں نے کہاکہ سابق صدرکے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پرمقدمہ درج ہوا،سیاستدان کسی کے سامنے بم نہیں رکھتے ،ان کے سامنے بم رکھے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرکے خلاف کارروائی میں پاک فوج مداخلت نہیں کریگی ۔پاک فوج جمہوریت کوسپورٹ کریگی آئین شکن کی سپورٹ نہیں کریگی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی مداخلت نے پاکستان کوکمزورکیاہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی پالیسیاں جاری رکھی گی۔

متعلقہ عنوان :