کرم ایجنسی‘ پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 6 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی،کرم ایجنسی سے ڈنڈ پٹھان جانے والی باراتیوں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکراگئی

اتوار 12 جنوری 2014 07:30

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء) پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں چھ افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان پولیس کے مطابق حادثہ افغان علاقے میں ڈنڈا پٹھان کے قریب اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری بس کرم ایجنسی سے ڈنڈا پٹھان آرہی تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :