صفدر عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)صفدر عباسی نے پیپلز پارٹی ورکز کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ صفدر عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران صفدر عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی الیکشن کمیشن میں دو رجسٹرڈ پارٹیاں ہیں ایک پاکستان پیپلز پارٹی اور دوسری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ہم پیپلز پارٹی ورکز کے نام سے اپنی الگ پارٹی رجسٹر کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی ورکز کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ کے ساتھ الحاق کر رہے ہیں اور پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ کے انتخابی نشان مشعل پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے حوالے سے لاہور اور سندھ ہائی کورٹس کے فیصلے آنے کے بعد انتخابی شیڈول موٴخر کر دینا چاہئے تھا۔