حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے کی بجائے روٹس تبدیل کرنے اور اے ایف آئی سی لے جانے پر سیکورٹی پر مامور حکام سے تحقیقات شروع کر دی

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء ) حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے کی بجائے روٹس تبدیل کرنے اور اے ایف آئی سی لے جانے پر سیکورٹی پر مامور حکام سے تحقیقات شروع کر دی ہے باخبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایاسابق صدر پرویز مشرف کو دو جنوری بروز جمعرات کو 3نومبر کے اقدام کے حوالے خصوصی عدالت میں پیش کرنا تھا انہیں راستے میں دل کا دورہ پڑنے کی وکہ سے اے ایف آئی سی لے جایا گیا روٹس کی تبدیلی کے حوالے سے سیکورٹی پر مامور حکام سے حکومت نے تحقیقات شروع کردی ہے ذرائع نے مذید بتایا کہ روٹس کی تبدیلی کی حوالے مثبت انداز تحقیقات جاری ہے اور اس بہتر نتائج نکلیں گے

متعلقہ عنوان :