چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ملک میں مسائل کے حل کیلئے سپریم کورٹ میں خصوصی ونگ قائم کردیا گیا ،پاکستانی اپنی شکایات میلز کے ذریعے بھجوا سکتے ہیں ، 24گھنٹوں کے اندر ان کے مقدمات عدالت میں سماعت کیلئے لگا دیئے جائینگے

ہفتہ 11 جنوری 2014 06:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے حکم پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کیلئے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں ایک خصوصی ونگ قائم کیا گیا ہے جس میں وہ اپنی شکایات میلز کے ذریعے بھجوا سکتے ہیں ۔ ان کے مقدمات کو 24گھنٹوں کے اندر اندر عدالت میں سماعت کے لیے لگا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ان حقائق کا ادراک کیا ہے کہ پاکستانیوں کو ملک سے باہر ان کے حقوق کے تحفظ میں مشکلات درپیش ہیں ان کی پاکستان میں زمینوں پر قبضے ، اٹارنیز اور دیگر قانونی معاملات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ونگ کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس سیل کرینگے ان کا الگ سے ڈائریکٹوریٹ ہوگا تمام سفارتخانوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستانیوں کو بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپنے ملک واپسی پر ان کو کافی مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایت اور تجاویز پر قانون سازی کے لیے بھی کیا جائے گا اس حوالے سے خصوصی مراسلہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھجوا دیا گیا ہے ۔