معیشت بہتر اوربجلی کی پیداواربڑھ گئی ،معیشت سمجھنے والے خودآکرذمہ داریاں سنبھال لیں،وزیر خزانہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ معیشت بہترہوئی ہے اوربجلی کی پیداواربڑھ گئی ،معیشت سمجھنے والے خودآکرذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ ملکی معیشت کوچندلوگوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے ،ہم نے سٹیٹ بینک کوخودمختارادارہ بنایاہے ،ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے اوربجلی کی پیداواربڑھ گئی ہے جومعیشت سمجھتے ہیں وہ خودآکرذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

انہوں نے کہاکہ چندلوگوں نے ڈالراوپرلے جانے کاتہیہ کررکھاہے ،کچھ عناصرہیں جوپاکستانی روپے کی قدربڑھنے نہیں دیتے افواہ سازوں نے معیشت کونقصان پہنچایاہے ،ڈالرکی قیمت میں کمی آئی ہے اورمزیدکمی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ افواہ سازوں کے مقاصدپورے نہیں ہونے دوں گا۔انہوں نے کہاکہ جس دن ہم نے اپنے وسائل کے اندررہناسیکھ لیاہم اس دن ترقی کریں گے ،آئی ایف سی بانڈکی خریداری کیلئے میرے پاس آیاہے

متعلقہ عنوان :