رینکنگ میں بھارت سے بہتری پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کیلئے اقدامات تسلیم کرنا ہے ،تسنیم اسلم،تھنک ٹینک کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے کتنا پرعزم ہے اور سنجیدہ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ امریکی تھینک ٹینک کی رپورٹ میں پاکستان کا ایٹمی اثاثوں کے حوالوں سے رینکنگ میں بھارت سے بہتر ہونا حکومت پاکستان کا ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کو تسلیم کرنا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کتنا پرعزم ہے اور سنجیدہ ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امریکی تھینک ٹینک نیوکلیئر تھریٹ اینیشیٹو کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے حوالے سے رپورٹ میں بہتر رینکنگ خوش آئند ہے حکومت پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تحفظ کیلےء اقدام کو تسلیم کیا گیا ہے رپورٹ اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کتنا پرعزم ہے اور سنجیدہ ہے واضح رہے کہ دنیا میں ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے حوالے سے امریکی تھینک ٹینک کی ر پورٹ آئی ہے جس میں پاکستان کی رینکنگ بھارت کے مقابلے میں بہتری آئی ہے ۔