نجکاری کمیشن اجلاس ،حبیب بینک ، یونائیڈ بینک ، الائیڈ بینک ، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی نجکاری کی منظوری، فوری مالیاتی مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 10 جنوری 2014 03:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء)نجکاری کمیشن کے بورڈ نے حبیب بینک ، یونائیڈ بینک ، الائیڈ بینک ، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے اور اس مقصد کیلئے فوری طورپر مالیاتی مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ جمعرات کو نجکاری بورڈ کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نجکاری بورڈ کے چیئرمین محمد زبیر نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل کو مکمل طورپر شفاف بنایا جائے گا اور ان اداروں میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنائینگے ۔ نجکاری کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ نجکاری بورڈ نے تفصیلی غورو خوض کے بعد حبیب بینک لمیٹڈ ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، الائیڈ بینک لمیٹڈ ، آئل اینڈ گیس کمپنی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص کی فروخت کی اجازت دیدی۔

متعلقہ عنوان :