سیاستدان ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں جبکہ جرنیلز ہمیشہ بیمار ہوجاتے ہیں ، اعتزاز احسن، زرداری کے نیب عدالت میں پیش ہونے کے بعد قوم کو سیاستدان اور جرنیل کا فرق پتہ چل جائے گا ، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 9 جنوری 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاستدان ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں جبکہ جرنیلز ہمیشہ بیمار پڑھ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ( آج ) جمعرات کو نیب عدالت میں پیش ہونگے اور ان کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد قوم کو بتائیں کہ سیاستدان اور جرنیل میں کیا فرق ہوتا ہے سیاستدانوں نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا تاریخ اس حوالے سے گواہ بھی ہے جبکہ جرنیلز ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کرنے کی بجائے بیمار پڑھ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :