کراچی‘ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی سریندر ولاسائی کو اقلیتی صدر سے متعلق اپنا مشیر مقرر کردیا

جمعرات 9 جنوری 2014 07:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صحافی سریندر ولاسائی کو اقلیتی امور سے متعلق اپنا مشیر مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

سریندر ولاسائی سابق صحافی ہیں اور وہ بعد میں پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں شامل ہوگئے تھے اب انہیں بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی امور سے متعلق اپنا مشیر مقرر کردیا ہے پی پی پی کے چیئرمین نے چھ دوسرے کارکنوں کو بھی اپنا مشیر مقرر کیا ہے جو اپنے اپنے شعبوں میں اپنے قائد کو بریفنگ دیں گے جبکہ ولاسائی پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق مسائل پر پارٹی لیڈر کو بریفنگ دیں گے ولاسائی نے اس سلسلے میں کہا کہ میری چیئرمین کے مشیر کے طور پر تقرری سے میں کافی حیران ہوا ہوں اور مجھے کبھی بھی ایسی بڑی ذمہ داری کے متعلق توقع نہیں تھی۔